• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچز کے انتخاب میں جانبداری، اقربا پروری پاکستان ہاکی کو لے ڈوبی

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) حکومت کی بھر پور مالی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نااہلی ، کوچنگ اسٹاف کی بار بار تبدیلی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کو دو ماہ میں تین بڑے مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ہاکی ٹیم اولمپکس میں رسائی حاصل نہ کرسکی، جونیئر ورلڈ کپ کے بعد پہلے فائیو اے سائیڈ ہاکی میں بھی ناکامیوں سے دوچار ہوئی۔ ماہرین کے مطابق کوچز کی بار بار تبدیلی اسے لے ڈوبی، پی ایچ ایف حکام نے کوچز کے انتخاب میں جانب داری کو ترجیح دی۔ اقربا پروری کے خلاف حکومتی سطح پر بھی کوئی باز پرس نہیں کی گئی ، حالت یہ ہے کہ ٹیم انتظامیہ کی غفلت کے باعث قومی ٹیم کو مسقط میں اولمپکس کوالیفائی راؤنڈ میں ایک کھلاڑی کے بغیر یعنی 17 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔ کیونکہ وہ منتظمین کے ساتھ میٹنگ میں ان فٹ گول کیپر وقار کا متبادل کھلاڑی حاصل نہ کرسکی ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں شریک ایک آفیشل انگریزی سے ناواقفیت کے سبب اپنی بات نہ منوا ہوسکے۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کے ایک کوچ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے پریکٹس کے دوران ان فٹ ہونے والے گول کیپر وقار کو دیا گیا 200 ڈالرز کا ڈیلی الاؤنس بھی اس سے واپس لے لیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید