اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پتہ ہے کہ ملک کو برے حالات سے کیسے نکالنا ہے‘پہلے بھی ملک کو برے حالات سے نکالا تھا‘آئندہ بھی بچائیں گے۔منگل کو یہاں انتخابی جلسے سے خطاب میں زرداری نے کہوٹہ میں اسپتال، سڑکیں، میڈیکل کالج، یونیورسٹی بنانے کے ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک برے حالات میں ہے‘پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے‘ہر چیز عوام کی مرضی کے مطابق ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کو یہ نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے‘یہاں آنے کیلئے ان کو راستہ ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ ہر جگہ لوگ نکلے ہوئے ہیں اور جئے بھٹو کے نعرے لگ رہے تھے ،دل خوش ہوگیا، میں پہلا اعلان یہ کرتا ہوں کہ کہوٹہ کا راستہ بنواؤں گا کیونکہ کہوٹہ کے عوام کی تکالیف کا احساس ہے۔انہوں نے تنقید کی کہ اسلام آباد کو تو کچھ پتا ہی نہیں لگتا، ان کو تو یہی نہیں پتا کہ کہوٹہ کہاں ہے، ہم عوام کے مسائل حل کریں گے ،گیس سمیت تمام سہولتیں فراہم کرینگے۔میں پچپن سے کہوٹہ آتا رہا ہوں، میری بہن اور بیٹوں کو کامیاب کریں گے تو آپ سے اسلام آباد میں بھی ملاقات ہوگی۔