• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر چار، فہمیدہ مرزا 5 مرتبہ قومی اسمبلی کی رکن رہیں

اسلام آباد(فاروق اقدس/انتخابی جائزہ ) محترمہ بینظیر بھٹو کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور انہی کی جماعت سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو پہلی خاتون سپیکر ہونے کا، لیکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو اپنی قائد پر اس حوالے سے سبقت حاصل ہے کہ بینظیر بھٹو چار مرتبہ قومی اسمبلی کی رکن بنی تھیں اور فہمیدہ مرزا 5مرتبہ اپنے علاقے بدین سے منتخب ہو کر ایوان میں آئیں اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پہلی خاتون سیاستدان ہیں جو 5مرتبہ منتخب ہو کر قومی اسمبلی کے ایوان میں آئیں۔

 گو کہ چھٹی مرتبہ بھی وہ اپنی یہ انفرادیت برقرار رکھنے کیلئے انتخابی میدان میں تو ہیں لیکن تادم تحریر ان کے کاغذات پر اعتراضات موجود ہیں اور وہ سندھ ہائیکورٹ سے اپنی اپیل کے فیصلے کی منتظر ہیں۔

خواتین کی انتخابی سیاست میں حصہ لینے کے دلچسپ حوالے میں ڈاکٹر یاسمین راشد بھی قابل ذکر ہیں اور چوتھی مرتبہ قومی اسمبلی کے حلقے سے امیدوار ہیں لیکن ابھی تک انہیں قومی اسمبلی کے ایوان تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔

 اور اس مرتبہ بھی اس کے امکانات اس لئے بھی معدوم ہیں کیونکہ اب دوسری مرتبہ بھی ان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے ہے۔

اہم خبریں سے مزید