• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ جے شاہ مسلسل تیسری بار ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے۔ بدھ کو انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں اے سی سی کا سالانہ اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنےکا باضابطہ اعلان کر دیا۔ انہیں اے سی سی سالانہ جنرل میٹنگ میں ایشیا ئی ملکوں کی حمایت پر ایک یک سال کی توسیع دی گئی۔ توسیع دینے کی تجویز سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے دی، اے سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں جاپان اور انڈونیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن کوممبر شپ دی گئی ۔ جاپان اور انڈونیشیا کو بطور ممبر ایشین کرکٹ کونسل میں شامل کیا گیا، تاجکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کو اے سی سی کی مشروط ممبر شپ دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان جے شاہ کے دوبارہ اے سی سی چیئرمین بننے کے حق میں نہیں تھا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان اور اومان نے جے شاہ کی حمایت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کےساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کی۔ جے شاہ نے اپنی پہلی دو سالہ مدت 22-2021 میں پوری کی اور 2023 میں دوبارہ اے سی سی کے سربراہ کے طور پر تعینات ہوئے۔ یاد رہے کہ 2023 میں ایشیا کپ کے وینیو کے حوالے سے جے شاہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسپورٹس سے مزید