کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں قائم عدالت میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو بے قصور قرار دے دیا اور رپورٹ عدالت میں جمع کراد ی ،پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران حلیم عادل شیخ کے خلاف ثبوت و شواہد نہیں مل سکے ہیں ، عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا ،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور جیل حکام کو حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اگر وہ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں۔