• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت کا عوام کو تحفہ، پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ، 13 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا

کراچی (نیوز ڈیسک)نگراں حکومت کا جاتے جاتے عوام کو مہنگائی کا تحفہ ،پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پٹرول 13روپے 55پیسے فی لٹر مہنگا کردیا، نئی قیمت 272روپے 89پیسے مقرر کردی گئی ہے ، ڈیزل پونے تین روپے بڑھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 24پیسے کم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2روپے 75پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔24 پیسےکمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 62پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 2 روپے 3 پیسے اضافے سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 166روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نگران وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید