اسلام آباد (فاروق اقدس) عمران خان کی روحانی ر ہنما اور پی ٹی آئی ر ہنماؤں کی مرشد بشریٰ بی بی جن کا عمران خان کے دور اقتدار میں ان کے مخالفین طرح طرح کے ناموں اور حوالوں سے تذکرہ کرتے تھے اور اپنی پراسراریت میں ڈوبی شخصیت کے باعث وہ غیر سیاسی طبقوں میں بھی موضوع بحث بنی رہتی تھیں.
بشریٰ بی بی جنہیں اپنے شوہر عمران خان کے ہمراہ توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید سنائی گئی ہے ان پر کیا الزامات تھے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے،نیب کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108تحائف موصول ہوئے جن میں سے انھوں نے 58تحائف اپنے پاس رکھ لیے اور ان تحائف کی ’کم مالیت‘ ظاہر کی گئی ،عمران خان اور بشری بی بی کا نام القادر ٹرسٹ کیس میں بھی زبان زد عام رہا، جس میں ان پر الزام تھا کہ القادر یونیورسٹی کے لیے کئی سو کنال زمین بطور عطیہ حاصل کی گئی۔