راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہاتنی کرپشن کسی وزیراعظم نے نہیں کی جتنی عمران نے کی،، بانی پی ٹی آئی نے سیاست کو داغدار کیا، اپنا دور دوسروں کو چور ، چور کہنے پر لگایا، آج سامنے آرہا ہے کہ اصل چور اور جھوٹے کون تھے۔مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی عوام کا پیسہ چوری کیا ،اب انہوں نے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے، بانی پی ٹی آئی سمجھتے تھے کہ طاقت سے دوسروں کا منہ بند کرلیں گے،مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خود کو مسٹر کلین کہنے والے ریاست مدینہ کے نام پر کرپشن کرتے رہے،اونے پونے داموں میں خریدے گئے تحائف کو مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچا گیا ،توشہ خانہ کیس کے فیصلے سے احتساب کا عمل آگے بڑھا ہے۔