وارانسی (اے پی پی) انڈیا کی ایک اور تاریخی مسجد پر انتہا پسند ہندووں کے قبضے کی کوشش، وارانسی کی ضلعی عدالت نے ہندوؤں کو گیان واپی مسجدکے تہہ خانے میں پوجا کرنے کی اجازت دیدی ہے۔انڈین عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ مسجد کے تہہ خانے میں وشواناتھ مندر کے پجاری پوجا کر سکتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ مسجد کے تہہ خانے میں داخلے کو روکنے کے لیے نصب رکاوٹیں ہٹانے کے انتظامات کیے جائیں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ مسجد کے سروے کے دوران تہہ خانے کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ منگل کو ہندو اور مسلم دونوں فریق نے اس معاملے پر اپنے اپنے دلائل پیش کیے تھے ۔ ہندو فریق نے تہہ خانے میں داخل ہو کر وہاں پوجا کرنے کی اجازت مانگی تھی جبکہ مسلم فریق نے ہندوؤں کے اس مطالبے کی مخالف کی تھی۔