لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نے پیمرا کوعام انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم دے دیا، بانی پی ٹی آئی کی ٹی وی چینلز پر کوریج نہ ملنے کیخلاف درخواست پر 10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 17ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔