• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اور اہلیہ کی سزا پر خوشی نہیں ہوئی البتہ مکافات عمل ہے، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گھر خواتین کو سیاست نہیں لانا چاہیے لیکن عمران خان نے اس چیز کا پاس نہیں رکھاکہ باقی گھر کی خواتین بھی خواتین کی بھی عزت ہے،عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا پر ہمیں کوئی خوشی نہیں ہوئی البتہ وہ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں دوسروں کے گھروں کی عزت اچھالی،فریال تالپور کو جس طرح عید پر گرفتار کیا گیا اس پر عمران خان اور ان کے ساتھی اس وقت خوشی منا رہے تھے۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی تکلیف میں خوش نہیں ہوتے تاہم یہ سزائیں ملک کی عدالت اور قانون نے سنائی ہیں یہ وہی قانون ہے جس کا سہارا عمران خان لیتے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید