• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان ایک شیطان شخص ہے۔اس نے میرا ہنستا بستا گھر تباہ کردیا، بشریٰ کی بے وفائی سے میری ایک بیٹی کو طلاق ہوگئی، ایک بیٹا ذہنی دبائو کا شکار اور ری ہیبلیٹیشن سنٹر میں زیر علاج ہے۔

 عمران خان کے دور حکومت میں کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ فرح گوگی اور بشریٰ بی بی نے سارا صوبہ پنجاب سنبھال رکھا تھا۔ 

گزشتہ روز عدت کے دوران نکاح کیس کے موقع پر اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان، فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی بہن مریم کے ذریعے ہمارے گھر آیا۔

 دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات 2014 کے دھرنے سے شروع ہوئے۔ سب سے پہلے بطور مرید دم کرانے آیا تھا۔ میں بے بس تھا اس لئے خاموش رہا۔

 بچوں کی وجہ سے اب آواز اٹھائی ہے۔ خاور مانیکا نے کہا کہ میرا ملازم لطیف طویل عرصے سے میرے ساتھ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کیس سے پہلے ملازم رکھا۔

اہم خبریں سے مزید