اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کریٹس کو غیر ملکی دوروں سے جزوی استثنیٰ مل گیا ۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے وفاقی افسروں کے بیرون ملک جا نے کی پابندی میں ترمیم کی منظوری دیدی ۔گریڈ 17سے 22 کے افسران کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ، 19تک وفاقی افسروں کو سکالر شپ پروگرام کیلئےاستثنی ۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 17سے 22تک کے تمام افسران کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت ہوگی ۔