اسلام آباد(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا ہے۔