• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محکمہ صحت نے انتخابات کیلئے ہنگامی پلان جاری کردیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے عام انتخابات کے لئے ہنگامی پلان جاری کردیاڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کے دفتر سے عام انتخابات کیلئے جاری ہونے والے کنٹنجنسی پلان کے مطابق عام انتخابات کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ڈاکٹرز و متعلقہ سٹاف کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔ پلان کے مطابق الیکشن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی رابطہ نمبرز کا اجراء کیا جائے گا جبکہ پلان میں تمام ڈی ایچ اوز کو الیکشن کے دوران رسک اسسمنٹ اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید