• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاگ ناڑی لیویز کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل اور منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق ایس ایچ او بروری عبدالحئی بلوچ نے دیگر عملے کے ہمراہ بروری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاگ ناڑی لیویز کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری جلال خان کو گرفتار کر کے کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں سٹی تھانہ کوئٹہ کو موٹرسائیکل چھننے کے مقدمات میں مطلوب ملزم سعید احمد کو گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او سریاب عابد رضا مینگل نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ثاقب کو گرفتار کرکے ڈھائی کلو چرس قبضے میں لے لی جبکہ ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل چور محمد انور کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ۔
کوئٹہ سے مزید