کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرسی اے کراچی انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ عمر ایسوسی ایٹس نے جیت لیا۔ گزشتہ روز بارش کے باعثفائنل 30 اوورز تک محدود کردیا گیا۔فائنل میں بیرننگٹن کریسنٹ ایسوسی ایٹس 107 رنز بناسکی۔ ثاقب خان نے 4 وکٹ لیے ۔ فاتح ٹیم نے ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا ۔ رام روی نے 49 رنز بنائے۔ اختتامی تقریب کے مہان خصوصی ندیم عمر تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حقدار کھلاڑیوں کیلئے ہر سطح پر بات کی جائے گی ۔ ونر ٹرافی اور دو لاکھ روپے عمر ایسوسی ایٹس کے کیپٹن یا سر مشتاق، رنراپ ٹرافی اور ایک لاکھ روپے بیرننگٹن کریسنٹ ایسوسی ایٹس کے کیپٹن فراز احمد خان نے وصول کیے۔