• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ زمانہ واپس لاؤں گا جب روٹی، سبزیاں، پٹرول سستا تھا، نواز شریف

فیصل آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ زمانہ واپس لاؤں گا جب روٹی، سبزیاں،پٹرول سستا تھا، پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا، کیا کسی کو گھر ملا؟ہم وہ نہیں جو کہیں 50لاکھ گھر بنائیں گے،جو کہتے ہیں کرتے ہیں۔ وہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام کیلئے آئی ٹی یونیورسٹی بناکر دیں گے۔ نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی، اگر نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل نہ کیا جاتا تو آج کوئی شخص بیروزگار نہ ہوتا۔ وہ زمانہ واپس لائینگے جب روٹی پانچ روپے کی تھی، چینی 35 روپے کلو تھی، آٹا بیس روپے کلو تھا اور سبزیاں دس دس روپے کلو تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں انکے سیاسی مخالفین دھرنے دے رہے تھے اور وہ لوڈشیڈنگ ختم کر رہے تھے، وہ دھرنے دےرہے تھے ہم دہشت گردی ختم کر رہے تھے، میٹرو بس اور اورنج لائن بنا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے آپ کو صرف میٹرو بس پر ٹرخا دیا یہاں اورنج لائن ٹرین بھی ہونی چاہیے۔ ہاتھ کھڑا کر کے بتاؤ دیکھنا چاہتے ہو اورنج لائن۔

اہم خبریں سے مزید