• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالم گلوچ نہیں، عوام کی خدمت کرتے ہیں، مریم نواز

فیصل آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ خدمت اورکارکردگی سے مقابلہ کرتی ہے گالم گلوچ اور بدتہذیبی سے نہیں،حکیم رانا ثنا اللہ نے ایسی حکمت دکھائی نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری نظر آتی ہے۔ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ کوہرانے کا خواب دیکھنے کئی آئے اور چلے گئے مگر آج مسلم لیگ بھی موجود ہے اور اسکا قائد بھی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ایک سے ایک بڑا جلسہ دیکھا ہے لیکن فیصل آباد کے جلسے کا جواب نہیں، لگتا ہے ن لیگ کا ن لیگ سے ہی مقابلہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید