اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق جنہیں کرپشن کے الزامات میں عدالتوں نے جولائی 2020 میں 12 سال قید اور 4 کروڑ 94 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی کی سزا میں کمی کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن کےالزام میں جیل میں قید ملائشیا کے سابق وزیراعظم کو جولائی 2020 میں 12 سال قید سنائی گئی تھی،تاہم اب سزا میں کمی کے بعد انہیں 23 اگست 2028 کو رہا کردیا جائے گا۔