• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،حلقہ این 54میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ66ہزار 3سو 44 ہے

راولپنڈی (شکیل اعوان ،خصوصی رپورٹر) راولپنڈی کی قومی اسمبلی حلقہ این اے 54 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار 3 سو 44 ہے جن میں خواتین 224994ووٹرز اور مرد 241350 ووٹرز شامل ہیں۔این اے 54 میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار وں جنہوں نے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کی تعداد 29ہیں اور اپنی کمپین چلارہے ہیں ۔بڑی پارٹیوں میں پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی،جے یو آئی ایف،جماعت اسلامی ،آئی پی پی سمیت آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔نامور سیاستدان چوہدری نثار بھی آزاد حیثیت کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قمر عباس،پی ٹی آئی کی امیدوار عذرا مسعود جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں۔آئی پی پی کے امیدوار غلام سرور خان،جے یو آئی ایف کے کے سفیر عالم،جماعت کے شمس الرحمٰن،ٹی ایل پی کے طاہر محمود اور باقی آزاد امیدوار شامل ہیں۔دوسری طرف صوبائی نشست پی پی 12 میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی تعداد 30 ہے ۔بڑی جماعتوں میں مسلم لیگ،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،تحریک طالبان،آئی پی پی،جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار شامل ہیں۔ن لیگ کے محسن ایوب خان،پیپلز پارٹی کے ملک شاہد نواز،جماعت اسلامی کے عتیق الرحمٰن،جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے محمد اقبال،تحریک لبیک کے نیئر جواد سمیت آزاد امیدوار شامل ہیں۔ پی پی 13 سے بھی 28 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔اس حلقے میں ن لیگ ،پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی،جمعیت علمائے اسلام پاکستان ،استحکام پاکستان پارٹی اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔ن لیگ کے امیدوارملک عمر فاروق،پیپلز پارٹی سید قمر عباس،جماعت اسلامی وقاص خان،استحکام پارٹی،ملک عظمت محمود،جمعیت علمائے اسلام پاکستان محمد افضل،تحریک لبیک اسلم خان ،پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کی حیثیت سےاحتشام اقبال سے حصہ لے رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید