1۔ رات میں جلدی سونے کی عادت اپنائیں ، دیر سے سونے کی وجہ سے آپ کی صحت خارب ہوسکتی ہے۔ نیند کا آئیڈیل دورانیہ سیٹ کریں اور اس پر سختی سے عمل کریں۔
2۔ کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ اور پیٹ بھر نہ کھائیں بلکہ تھوڑی سی بھوک رکھ کر چھوڑدیں، کیوں کہ آپ کا دماغ بیس منٹ بعد بتاتا ہے کہ آپ نے کھانا زیادہ کھا لیا ہے۔ بازار کے کھانے صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
3۔ ایکسرسائز ضرور کریں چاہے پندرہ منٹ روزانہ ہی کریں۔ باقاعدہ ورزش آپ کو صحت مند اور توانا رکھتی ہے۔
4۔ قدرتی ماحول میں دن کا کچھ وقت ضرور گزاریں۔ یعنی پارک میں یا گھر کی گلیری میں۔ قدرتی ماحول آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، ڈیپریشن سے بچاتا ہے اور آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے۔ کوشش کریں کے سال میں کم از کم دو مرتبہ چند دن کے لیے ضرور قدرتی ماحول میں چھٹیاں گزاریں۔
5۔ اپنے کام یا کاروبار کے حوالے سے اپنی بہترین کوشش کریں اور کامیابی خدا کے سپرد کر دیں ایسی کوششوں میں اپنے آپ کو ہلکان نہ کریں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں۔ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ حالات اور ناکامیوں سے مایوس ہو کر ہار نہ مانیں بلکہ مزید محنت کرکے آگے بڑھتے رہیں۔ شاید کام یابی مزید آگے آپ کا انتظار کررہی ہو۔