• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کٹھ پتلی حکومت بناکر عوام کے حقوق پر ڈاکا  ڈالنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

میرپورخاص، تھرپارکر (نامہ نگاران) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کٹھ پتلی حکومت بنا کر عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالناچاہتے ہیں، نواز شریف کے سہولت کار سن لیں دھاندلی برداشت نہیں کرینگے، ترازو اور کتاب والے مذہب، پتنگ والے لسانی بنیادوں پر سیاست کررہے ہیں، میاں نوز شریف تھرکول منصوبہ پر غلط بیانی کر رہے ہیں، تھرکول منصوبہ میاں صاحب کا ہوتا تومیں نہیں وہ یہاں آکر جلسہ کررہے ہوتے،سندھ میں جو میاں صاحب کے سہولت کار ہیں وہ ستارہ کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، شیر کا شکار اپنے ہاتھوں سے کروں گا، میں عوام کی طرف جبکہ باقی سب باقی ادھر ادھر دیکھ رہے، تھرپارکر سے کراچی ٹرین تک چلاؤں گا، 8فروری کو تیر پر مہر لگائیں،کوئی طاقت میرا راستہ نہیں روک سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص، چھاچھرو میں الگ الگ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میرپور خاص میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں نواز شریف بہت خوفزدہ ہیں، دیگر ممالک میں وزیراعظم کے امیدوار آپس میں بیٹھ کر مناظرہ کرتے ہیں لیکن میاں صاحب اتنے بزدل ہے کہ وہ مجھ سے ڈیبیٹ ہی نہیں کرنا چاہتے، نواز شریف مطالبہ کر رہا ہے اسکے لئے ویسی دھاندلی کی جائے جیسی بانی پی ٹی آئی کے لئے کی گئی تھی، پتنگ والوں سے ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کا مئیر بھی جیالا ہے، یہ لوگ اب تشدد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، میرے کارکن کو ایک آنچ بھی آئی تو میں اپنے ہاتھ سے خود حساب لوں گا، میری دھرتی کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں، خبردار رہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کا جیالا جانتا ہے کہ لڑنا کیسے ہے۔چھاچھرو میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست سے معیشت کو اور وفاق کو نقصان ہو رہا ہے،ایک شخص اپنے آپ کو اس ملک پر چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔اور وہ شخص اتنی غلط بیانی کر رہا ہے کہ وہ کہتا ہے کہ تھرکول کا منصوبہ بھی اس نے شروع کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید