• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری چھٹی کرنے والا جج گھر چلاگیا، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی، کہتے ہیں یوتھ ان کے ساتھ ہے، نواز شریف

گوجرانوالہ(اے پی پی) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ میری چھٹی کرنے والا جج گھرچلا گیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے۔ اگر ن لیگ کادورحکومت رہتا توآج ملک میں بے روزگاری اور غربت کاخاتمہ ہوچکا ہوتا ، ن لیگ کے ہردورمیں ملک نے ترقی کی ، باعزت روزگار کی فراہمی تک نوازشریف چین سے نہیں بیٹھے گا ، انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی ادوارمیں کرپشن انڈیکس سب سے کم رہا ، روٹی ، آٹے، چینی، گھی، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں سب سے کم تھیں ، ن لیگ نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا، غربت میں نمایاں کمی کی ، ڈالرکی قیمت کومستحکم رکھا جبکہ سابق ن لیگی دورمیں ترقی کی شرح 6فیصدتھی ۔ انہوں نے کہا کہ جب ن لیگی دورمیں آئی ایم ایف کوخدا حافظ کہاتوآئی ایم ایف حکام کاکہناتھا کہ اگرپاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتارہاتواسے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی ۔وشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپاکرکے کہتے ہیں کہ یوتھ ان کے ساتھ ہے ، اصل یوتھ اس جلسہ گاہ میں موجود ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں سی پیک لے کرآئے جس سے ملک میں7ارب کی سرمایہ کاری ہوئی ، بجلی کے کارخانے لگائے ، موٹر ویز بنائیں۔

اہم خبریں سے مزید