کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نوازشریف نے جب ایٹمی دھماکے کیے تھے تو آٹھ مہینے تک آئی ایم ایف نے ہمارا پروگرام معطل رکھا اس کے علاوہ پوری دنیا میں ہم پر سخت ترین معاشی پابندیاں لگائیں لیکن ہم نے مینج کیا اور کسی قسم کی شارٹیج نہیں ہوئی نہ ہی بزنس کمیونٹی کوئی جھٹکا لگنے دیا۔ڈالر کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ دسمبر 98 تک سو کا ہوجائے گا نوازشریف نے مجھے بلایا اور کہا کہ یہ کام آپ نے سنبھالنا ہے۔ ہم 69 سے 52 پر لے کر آئے ۔ نوازشریف کے زمانے میں روپیہ 114 تک گیا پنڈی کے سیاستدان نے کہا تھا کہ اگر ڈالر سو پر آجائے سیاست چھوڑ دوں گا الحمد للہ وہ سو سے نیچے آیا اور اسٹیبل رہا اور جب نوازشریف نے چھوڑا تو 104 تھا وہاں سے ہماری تباہی کی شروعات ہوئی۔عمران خان نے بین الاقوامی اداروں کے کہنے پر اسٹیٹ بینک کو بالکل آزادکردیا اور ہمارے ہاتھ سے بالکل بے قابو ہوگئے پارلیمنٹ میں ترمیم کر دی گئی ا سکے نتیجے میں پالیسی ریٹ کہاں گیا یہ ایک سائیکل ہے جس میں پھنس چکے ہیں ۔ آئی ایم ایف کا ایک ہی پروگرام تاریخ میں مکمل ہوا ہے وہ 2013 سے سولہ کا پروگرام تھا۔