• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوس کپ: پاکستان کو شکست، بھارت ورلڈ گروپ ون میں پہنچ گیا

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) بھارت نے پاکستان کو 4-0سے شکست دیکر ڈیوس کپ گروپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ ٹو میں رہنے کیلئے آئندہ ستمبر میں ہونے والی ٹائی میں کامیابی حاصل کرنا پڑے گی۔ بھارت کو ساٹھ سال بعد پاکستان کے دورے میں شاندار کامیابی ملی۔ اسلام آباد میں ٹائی کے دوسرے دن بھارت نے 2-0کی برتری کے ساتھ ڈبلزمیں بھی شاندار آغاز کیا اور بھمبری اور مائنینی کی جوڑی نے مزمل مرتضیٰ اور عقیل خان کی ہوم ٹیم کو ڈبلز ربر میں 6-2،7-6(5)سے شکست دےدی۔ ڈبلز میں برکت اللہ کی جگہ عقیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ پی ٹی ایف نے نوجوان کھلاڑی کو ڈبلز جگہ دینے کے بجائے چالیس سال سے زائد عمر کے عقیل خان کو ٹیم شامل کیا ، بھارت نے پوناچا کو محمد شعیب کے خلاف ڈیڈ ربر کھیلنے کیلئے کہا ، جوانہوں نے 6-3، 6-4 سے جیتا۔ پانچواں میچ نہیں کھیلا گیا۔

اسپورٹس سے مزید