کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے بارش کے بعد کراچی کی ابتر صورتحال،قومی و صوبائی انتخابات اور شہر کراچی کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ بارش نے پیپلزپارٹی کی 15سالہ کارکردگی کی قلعی کھول دی اور بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کو فیل کردیا ہے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہری رات گئے ٹریفک میں پھنسے رہے، اطلاعات کے مطابق اداروں کے بعض افراد کی جانب سے ایم کیو ایم کے پھٹے ہوئے غبارے میں پھر سے ہوا بھرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے دس پارٹیوں کا اتحاد کیا جارہا ہے،جماعت اسلامی کے ٹاؤن ویوسی چیئرمینز اور الخدمت کے رضاکاروں نے مل کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا، ہر سال نالوں کی صفائی ستھرائی کے لیے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت نے اربوں روپے نالوں کی صفائی کے بجائے کرپشن کی نذر کردیے، رائے عامہ کے سروے بتا رہے ہیں کہ کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم غیر مقبول جماعتیں بن چکی ہیں۔