• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطااللہ حد میں رہیں،اسلم گل، جمعیت اہلحدیت کی بلاول کے حق میں ریلی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خبرنگار) پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گل نے کہا ہے کہ اگر اگلے چند گھنٹوں میں پی پی آفس پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو لاہور سمیت ہر جگہ احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ وہ چونگی امرسدھو میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی غریبوں اور متوسط طبقے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے "عطا اللہ ٹر ٹر" کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ حد میں رہے۔اسلم گل نے کہا کہ نواز شریف ٹولا سارے اداروں کو اپنا تابعدار بنانا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہابھی تک ہمارا پرچہ کیوں درج نہیں ہوا، ڈکیتی کا پرچہ درج اور ملزمان گرفتار ہونے چاہئیں تھے اگر پرچہ درج نہ ہوا تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ حلقہ این اے 127 میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر کی ہدایت پر بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ قیادت جمعیت اہل حدیث کے چیئر مین علامہ طارق محمود یزدانی، حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا مشتاق چیمہ، مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری،حافظ عبیدالرحمن ایڈووکیٹ نے کی۔