• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہلحدیث کے مسعود احمد مدنی مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر نے حلقہ این ائے 265 سے جماعت کے امیدوار مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کردیا ، پیر کو کوئٹہ میں پریس کلب میں بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ان کی جماعت ملک بھر کی طرح بلوچستان سے بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور حلقہ این ائے 265 سے ان کی جماعت کے امیدوار، مسعود احمد مدنی انتخابات میں حصہ لے رہے تھے ، گزشتہ روز جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے رابطہ کرکے ہماری جماعت کے امیدوار کو مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردار کرنے کی استدعا کی وہ اس سلسلے میں خود آنا چاہتے تھے تاہم انتخابی مہم کی وجہ سے دور ہونے کی وجہ نہ آسکے تاہم ان کے رابطہ کرنے پر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے مولانا فضل الرحمٰن کے احترام میں اپنے امیدوار کو ان کے حق میں انتخابات سے دستبردار کردیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید