• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، 2277 پولنگ اسٹیشنز قائم، سیکورٹی فورسز اہلکار فرائض سرانجام دینگے

سکھر (بیورو رپورٹ) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سکھر ڈویژن میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق جائزہ لیا۔ کمشنر سکھر کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر سکھر اور ڈی آئی جی سکھر نے بریفنگ میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ سکھر ڈویژن میں مجموعی طور پر30لاکھ40ہزار256ووٹر رجسٹرڈ ہیں، ڈویژن کے تینوں اضلاع سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں قومی اسمبلی کی 7اور صوبائی اسمبلی کی14نشستوں پر 262امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں،2277پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، بعض مقامات پر حالات کشیدہ ہونے کے خدشات بھی ہیں ،تاہم سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پاک آرمی، رینجرز اور پولیس کے جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دینگے، انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں۔ سکھر ڈویژن میں مجموعی طور پر 2277پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، گھوٹکی میں 728، سکھر میں 643اور خیرپور میں 906ہیں، گھوٹکی کے 260نارمل، 261حساس اور 207انتہائی حساس، سکھر میں 257نارمل، 220حساس اور166انتہائی حساس جبکہ خیرپور میں 105نارمل، 428حساس اور373انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ پولنگ کے دن سکھر میں 552رینجرز، 332پاک آرمی اور 3290پولیس اہلکار تعینات ہونگے، خیرپور میں 1812 رینجرز،1812پاک آرمی اور5171پولیس اہلکار جبکہ گھوٹکی میں1403رینجرز، 300پاک آرمی اور 3794پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ پاک فوج رینجرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کیا جارہا ہے، پولنگ اسٹیشنز اور عملے کی تعیناتی مکمل ہوچکی ہے، آر او اور کیمپ آفس پر سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے، ساتھ ہی انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، سیکیورٹی پلان بن چکا جبکہ ٹرانسپورٹیشن پلان پر کام چل رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید