مخدوم رشید(نامہ نگار)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے گھر مخدوم رشیدمیں رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا،قریبی عزیزحمزہ ہاشمی گرفتار کو گرفتار کرکے لے گئی ،مخدوم رشیدپولیس کے مطابق جاوید ہاشمی نے 8 روز قبل اپنے گھر بلا اجازت پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کیا تھا اور حمزہ ہاشمی ورکرز کنونشن والے دن پولیس پارٹی پر حملے میں ملوث تھا، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے عزم و استقلال کو متاثر نہیں کیا جاسکتا،جمہوریت کی بقا کے لئے لڑ رہا ہوں، نو جوان 8فروری کو نکلیں گے اور جمہوریت کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔