کوئٹہ (پ ر) بی این پی کے رہنماء اور این اے 263پر نامزد امیدوار میر مقبول جان لہڑی نے الیکشن مہم کے سلسلے میں جائنٹ روڈ ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا ۔ا س موقع پر جاوید احمد خان، میر رستم لہڑی ، میر عابد لہڑی، حافظ قدیر لہڑی، ارباب شوکت اور عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اور میر مقبول لہڑی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔میر مقبول لہڑی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نے میٹرو پولٹن میں تین مرتبہ کوئٹہ کی نمائندگی کی ہے ۔یہ میرا اپنا شہر ہے ۔میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ شہر میں ہم نے کون کون سے منصوبے لانے ہیں ،کس شعبے میں کن کن منصوبوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ ہمیں اس شہر کی بہتر ی اور ترقی کے لیے اہداف اور گولز کس طرح سیٹ کرنے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام 8 فروری کو کلہاڑی پر مہر لگا کر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں دیدیں ۔