پشاور(وقائع نگار)خیبر پختونخوا کے ٹرانسپورٹروں نے انتخابات کیلئے عوامی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں نگران وزیر اعلیٰ، نگران وزیر ٹرانسپورٹ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی نے کہا کہ کل ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات ہو رہے ہیں لیکن اس سلسلے میں 3فروری سے پولیس کی جانب سے الیکشن ڈیوٹیوں کے نام پر پبلک ٹرانسپورٹ کی مزدا، ویگن، سوزوکی، ہائیس اور دیگر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا عمل شروع کیا ہے ہزارہ ڈویژن میں بھی درجنوں کی تعداد میں گاڑیوں کو پولیس کے مقامات میں بند کر دی گئی ہیں اور اب ٹرانسپورٹروں کو تنگ بھی کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ڈرائیوروں کی انٹری بھی کی جا رہی ہے لیکن ان کو اپنی ہی گاڑیوں کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی جاتی اس عمل سے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے مالکان کی دیہاڑی بھی متاثر ہو رہی ہے۔