کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے آئن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ ہیک کردی گئی جس کے بعد ٹکٹوں کی فروخت بند کردی گئی ۔ پی سی بی نے منگل سے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیاتھا۔ پی سی بی نے تصدیق کی کہ پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم ویب سائٹ پر ہونے والے سائبر حملے کو حل کر رہی ہے، اورتوقع کرتے ہیں کہ ویب سائٹ جلد آپریشنل کر دی جائے گی، پی ایس ایل انتظامیہ نےسوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔