لاہور(نمائندہ جنگ، مانیٹر نگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔