کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہےجس کو چند گھنٹوں کی محنت کے بعد بحال کردیا گیاپی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے ہواجسے بعد میں آپریشنل کردیا گیا،واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی جس کی بحالی کے بعد شائقین کرکٹ بھی متحرک ہوگئے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔