اسلام آباد(رانا غلام قادر )نو منتخب حکومت کی تشکیل سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ کی ہدایت پر نئے بجٹ کیلئے ہوم ورک شروع کر دیاگیا ہے۔ حکومتی ذ رائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نےیکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی دوہزار چوبیس -پچیس کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کرلی-نئے مالی سال کیلئے تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز سامنے آئی ہے.۔وفاقی وزارت خزانہ نے عام انتخابات سے ایک روز پہلے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 2024-25کا شیڈول جاری کردیا-شیڈول کے مطابق تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے-وفاقی اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی اہداف کی منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں کرنے کی تجویز ہے-آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور معاشی اہداف کی سفارشات مرتب کرنے کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے -