• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ڈویژن میں 24 گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے 24گھنٹے کیلئے ڈبل سوار ی پر پابند ی عائد کر دی ہے، شناختی کارڈ کے بغیر باہر پھرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نےد ہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر اور عام انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے کوئٹہ ڈویژن میں24گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر تے ہوئے سنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ہے شہر میں بغیر نمبر پلیٹ کی چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں کو بند کیا جا رہا ہے شناختی کارڈ کے بغیر باہر پھرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے گاپولنگ سٹیشنز کے آس پاس کے تمام بازار، مارکیٹس آج رات تک بند رہیں گی عوام سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید