• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت مند شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ

کوئٹہ( این این آئی) تربت تا مند شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کردی، نامعلوم افراد کاپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز اسکول ڈنک پر حملہ کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی شب تربت تا مند شاہراہ پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی بعد ازاں تربت میں پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز اسکول ڈنک میں نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن پر 2دستی بم پھینکے گئے جن میں سے ایک بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
اہم خبریں سے مزید