راولپنڈی (نمائندہ جنگ)عمران خان اور اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل دیگر سیاسی رہنماؤں کے پوسٹل بیلٹ متعلقہ آراوزکوبھیج دئیے گئے.
جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ان کا بیلٹ پیپر سربمہر لفافے میں متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیج دیاگیا.
اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچودھری ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بھی پوسٹل بیلٹ پیپر وں کے لئے درخواستیں دی تھیں ،چاروں اسیروں کے پوسٹل بیلٹ پیپرز متعلقہ ریٹرننگ افسروں کوبھجوادئیے گئے ہیں ،تاہم رات گئے تک جیل انتظامیہ نے تصدیق یاتردید نہیں کی ۔