لاہور ( آن لائن ) پنجاب کے ضلع اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوگئے۔صوبائی وزیر کان کنی و معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونے کے ذخائر کی مجموعی مقدار 28لاکھ تولہ ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 600ارب روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا جب کہ اس حوالے سے جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پلیسر گولڈ کے 9بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے جنکی جلد نیلامی کردی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیولوجیکل سروے پاکستان نے 127سیمپلز کا معائنہ کیا۔ سیمپلز میں گولڈ کے ساتھ زنک، سلور، نکل، میگنیز، کاپر وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلیسر گولڈ کے ذخائر کی ریسرچ 75 اسکیئر کلومیٹر تک کی گئی ہے تاہم معدنیات کے شعبے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا ۔