کراچی(نیوز دیسک)ایرانی طبی کمپنی ایپی ڈرمولائسس بلوسا (ای بی) میں مبتلا مریضوں کے لیے زخم کی ڈریسنگ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، یہ ایک موروثی بیماری ہے جس کی وجہ سے جلد نازک اور آسانی سے زخمی ہو جاتی ہے۔یہ کامیابی طبی آلات اور دواسازی کی مصنوعات کی درآمد پر طویل عرصے سے مغربی پابندیوں کے باوجود علم پر مبنی ٹیبا زِسٹ پولیمر کمپنی کے ماہرین نے حاصل کی، جو ایران میں زخموں کی جدید ترین ڈریسنگ بنانے والی پہلی کمپنی ہے۔سائنس، ٹیکنالوجی، اور علم پر مبنی اقتصادیات کے شعبہ کے مطابق، ایرانی فرم نے ای بی کے مریضوں اور ان کے زخموں کے لیے تجویز کردہ عالمی رہنما خطوط کے مطابق سویڈن کی میپیلیکس جاذب فوم ڈریسنگ تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔