کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں عام انتخابات کے دوران بازار ،شاپنگ مالزاور مارکیٹیں بند رہیں، تاہم مختلف علاقوں میں دکانیں جزوی طور پر کھلی رہیں،لوگ اپناحق رائے دہی استعمال کرنے کی وجہ سےبھی مصروف رہے، سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم رہی،ملک بھر میں عام تعطیل کی وجہ سے بھی سڑکوں پر رش نہیں تھا، جبکہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک لانے لے جانے کے لئےٹرانسپورٹ چلتی رہی، اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر رش دیکھنے میں آیا۔