• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرزمین سے پاکستان کو خطرہ، شواہد کابل کو دیدیئے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونیکے شواہد افغان حکومت سے شیئرکیے ہیں، انہوں نے کچھ مسائل کو قبول بھی کیا ہے۔افغان میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری فوج اور انٹیلی جنس نے شواہد افغان حکومت سے شیئر کیے ہیں، ہم نے کبھی افغان حکومت پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کا الزام نہیں لگایا، میں اب بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کو خطرہ ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میرے ذاتی خیال میں افغان حکومت کو ابھی مزید وقت دینا چاہیے، مزید وقت دیا جائے تاکہ افغان حکومت کا افغانستان کے مکمل علاقے پرکنٹرول ہوجائے، امارت اسلامیہ کا کنٹرول ابھی پورے ملک پر دکھائی نہیں دیتا۔
اہم خبریں سے مزید