• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی پارٹی نے شکست تسلیم کرلی، خوشی ہے ن لیگ ہار گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم این اے 56 اور این اے 57 سے اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ن لیگ ہار گئی ہے۔ راشد شفیق نے مزید کہا کہ جہاں ہمیں اپنی شکست کا غم ہے وہیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کو بھی شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر اور شہریار ریاض کو مبارک باد دیتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید