لاہور(نمائندہ جنگ )پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے الزام عائد کیاہے کہ لاہورمیں بلاول کے حلقے کے اندردھاندلی ہوئی ہے، این اے 127میں سارا کچھ بند کمروں میں ہوا ،عوام کے ووٹ کا حق چھینا گیا،پاکستان یا لاہور کسی کی جاگیر نہیں، انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہیں مگر تاخیر کا جواب دیں۔وہ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین،میاں ایوب،سحر کامران،ملائیکہ رضا،فائزہ ملک اور نایاب جان کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔