کراچی(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15مانسہرہ سے شکست کے بعدانتخابی نتائج چیلنج کردیئے۔ نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دی گئی ہے کہ این اے 15 کے نتائج کا اعلان نہ کرے اور نتیجے کا نوٹیفکیشن روک دے۔ درخواست میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن این اے 15 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرائے۔