• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب

چترال (این این آئی)غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے اپر چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوگئیں۔ آزاد امیدوار ثریا بی بی نے صوبائی حلقے پی کے ون اپر چترال سے18ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام کے امیدوار کو شکست دی۔ثریہ بی بی چترال کی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے جنرل نشست پر انتخاب جیتا۔اپر چترال سے پہلی بار کسی خاتون نے صوبائی نشست پر جنرل سیٹ پر انتخاب لڑا اور خاتون امیدوار نے روایتی سیاست دانوں کو شکست دی۔
اہم خبریں سے مزید