• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کا بڑا مقابلہ، خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کو شکست دیدی

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ ٹو سے مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سابق نمائندہ خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو شکست دیدی۔حلقہ این اے 71 سیالکوٹ 2کے 358پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف 118566ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

اہم خبریں سے مزید