• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی یونیورسٹی میں محدود انفراسٹرکچر‘ مالی معاونت میں اضافہ درکار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) میانوالی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی اور یونیورسٹی میں انتہائی مختصر مدت میں کی گئی غیر معمولی پیشرفت اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چار سال قبل اپنے قیام کے بعد سے یونیورسٹی نے ترقی کی بہت سی منازل طے کی ہیں۔ انہوں نے محدود انفرا سٹرکچر اور زمین کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت محدود فنڈنگ کے ساتھ یونیورسٹی میں 5ہزار سے زائد طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں۔ ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مالی معاونت میں اضافے پر زور دیا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے انہیں مالی معاونت کا یقین دلایا۔ چیئرمین ایچ ای سی کو اپریل میں یونیورسٹی کانووکیشن میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید